ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے،سارے لڑکے بہت پرجوش ہیں؛بابر اعظم

پاکستانی قومی ٹیم فریضہ حج کے بعد وطن واپس لوٹ آئی ہے اور انھوں نے اپنی نیٹ پریکٹس کا بھی آغاز کردیا ہے -آج جب میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے دورہ سری لنکا کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سری لنکا میں کرکٹ کھیلی، ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ ہے،سری لنکا میں پچ سلو ہے، سپنرز کو مدد ملے گی، ایشیا کپ سے پہلے سری لنکا میں کھیلنا اچھا ہے کوشش ہو گی ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور اچھا پرفارم کریں۔بابراعظم نے کہاکہ ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے،سارے لڑکے بہت پرجوش ہیں، کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی، کافی وقت کے بعد کرکٹ کھیل رہے ہیں،بیک ٹو بیک کرکٹ کیلئے فٹنس بہت ضروری ہے، کھلاڑی فٹنس پر کام کررہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر میچ جیت کی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں،کوشش ہو گی ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور اچھا پرفارم کریں، ان کاکہناتھا کہ ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں جو کھلاڑی چاہئے ہوتا ہے وہ مل جاتا ہے،بابراعظم نے کہا کہ میراسارا فوکس کرکٹ پر ہوتا ہے،نائب کپتان کا فائنل الیون میں شامل ہونا ضروری نہیں ہوتا،پی سی بی میں کون آ رہا ہے کون جا رہا ہے اس پر زیادہ فوکس نہیں ہوتا،پی سی بی میں بار بار تبدیلی سے ٹیم پریشان نہیں ہوتی۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہناتھا کہ میری پہلی چوائس سرفراز احمد ہی ہیں، لیکن پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔سرفراز احمد نے ٹیم میں دوبارہ شمولیت کے بعد ٹیسٹ میچ میں زبردست پرفارم کیا تھا اور سنچری بھی سکور کی تھی لہزا اب انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شور اٹھنے کا خدشہ ہوگا اسی لیے بابر اعظم انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا چاہیں گے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی