ورلڈکپ فائنل میں شکست کا غم بھارتی انجینئر کی جان لے گیا

بھارت میں کرکٹ کا کھیل سب سے زیادہ مقبول ہے یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں تماشائی میچ دیکھنے سٹیڈیم میں آتے ہیں -مگر بعض بھارتی ایسے ہیں جنہیں کرکٹ جنون کی حد تک پسند ہے اور وہ اپنی ٹیم کی ہار کو برداشت نہیں کرپاتے -ورلڈ کپ میچز میں بھارت کی شکست کے بعد بہت سے لوگوں کے علیل اور چند کے ہلاک ہونے کی خبریں بھی میڈیا پر نشر ہوئیں -انہی میں ایک بھارتی انجینئر بھی تھا جو یہ ہار کا صدمہ برداشت نہ کرپایا -آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈکپ میں شکست پر بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بہت افسردہ ہوئے ، انہیں اتنا غم ہوا کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے علاوہ ٹرافی نہ جیت پانے کے غم میں خودکشیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے -بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی ہار پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کرلی، میچ ہارنے پر تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر جبکہ جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے چھت سے لٹک کر خودکشی کی
تاہم بھارت کی شکست پر پاکستانی شائقین نے خوب جشن منایا اور اسے مقافات عمل اور قدرت کا انتقام بھی قرار دیا -کیونکہ پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر پورے سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے پاکستانیوں کو ڈرانے کے لیے عجیب و غریب نّعرے بازی کی تھی –

Related posts

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ