وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ہے جس کی تیاری کے لیے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے -اسی سلسلے میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

 

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 19 اوورز میں 160 رنز بنائے – جو کہ انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 14.4 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ، میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد 19 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا –

پاکستان نے آج بابر اور رضوان کی جگہ اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی اور قومی ٹیم نے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 161 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی