وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا

وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، وہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔�ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، پاکستان نیوی کی کمانڈنٹ کی تبدیلی کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹر میں ہو گی، تقریب میں نوید اشرف اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی چارج نوید اشرف کے حوالے کریں گے۔

 

وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بھریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ،وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈ کواٹرز میں چیف آف سٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے ۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے