عمران خان کی مقبولیت اور اگلے الیکشن کے حالت دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم کے سیاست دانوں نے تحریک انصاف کے گھونسلے کی طرف اڑان بھرنا شروع کردی ہے -اور پاکستان کے چاروں صوبوں سے مختلف سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہیں آج بھیئ کپتان کے لیے ایک اچھی خبر جڑانوالہ سے آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ( ن) کی اہم وکٹ گرا دی -ماضی میں مسلم لیگ نون کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے جڑانوالہ سے (ن )لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
لیگی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان https://t.co/t3pAxqC1Iu pic.twitter.com/mYPq3nm7Yp
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 2, 2023
ن لیگ کو دھچکا۔۔۔۔۔۔
رکن صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل
"عمران خان فسطائیت کیخلاف جدوجہد کا استعارہ اور صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں
رائے حیدر علی !! pic.twitter.com/SCXPYK9kbw— M U H A M M A D 🇸🇦 🇵🇰 (@Muhammadbinza) February 2, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے( ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔رائے حیدر علی نے عمران خان کی قیادت اور سیاسی ایجنڈے کی بھرپور تائید کا اعلان کیا،رائے حیدر علی نے کہاکہ عمران خان فسطائیت کیخلاف جدوجہد کا استعارہ اور صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔