ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی پر نواز شریف سخت ناراض

کل پاکستان کے 3 صوبوں میں 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں 8 سیٹیں تحریک انصاف نے دوبارہ جیت لیں خان نے 6 نشستوں پر الیکشن جیت کر عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا جبکہ 2 پر پیپلز پارٹی اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی جس پر نون لیگ کے قائد میں نواز شریف شدید برہم ہوئے اور انھون نے اپنی جماعت کی خوب کلاس لی اس سشکست پر نواز لیگ کے ایم این اے محسن نشاہواز رانجھا نے تو مریم حمزہ اور شہباز شریف پر بھی عدم اعتماد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ جب تک نواز شریف اپنی پارٹی کی قیادت نہیں سنبھالتے مسلم لیگ ن کا کوئی بھی سیاسی مستقبل نہیں وہ سب الیکشن ایسے ہی ہاریں گے

کل کے الیکشن رزلٹ حکومتی ارکان کے لیے حیران کن تھے کیونکہ یہ وہ تمام سیٹیں تھیں جن پر پی ٹی آئی 2018 کے الیکشن میں بہت کم مارجن سے جیتی تھی ان کا خیال تھا کہ اگر ہم مل کر تحریک انصاف کا مقابلہ کریں گے تو باآسانی یہ سیٹیں جیت جائیں گے مگر نتیجہ اس کے بالکل برعکس نکلا اور اس بار خان کی جیت کا مارجن بہت بڑھ گیا ہے اس پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی قیادت پر برہم ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں، انھوں نے مسلم لیگی وزرااور عہدیداروں کو سخت تنبیہ کی ہے۔

 

پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ میاں نوازشریف نے اعلیٰ قیادت سے انتخابات میں شکست کی رپورٹ طلب کرلی ،قیادت کی جانب سے پارٹی قائد کو شکست کی ابتدائی رپورٹ بھجوا دی گئی ،ذرائع کاکہناہے کہ مہنگائی میں اضافہ، بجلی کے بل اورقیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں ۔مگراس کی بڑی وجہ خود نواز شریف کا بیرون ملک جاکر واپس نہ آنا بھی ان کے سپورٹروں کو ایک آنکھ نہ بھایا جبکہ عمران خان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پورے ملک کے دورے بھی کررہے ہیں اور عوام میں گھل مل بھی رہے ہیں جو ان کے کارکنوں کا جوش اورخون گرما رہا ہے اور وہ سارا دن الیکشن کے روز پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے اور ڈلوانے میں صرف کرتے ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی