شہباز شریف کے کل 14 اگست تک اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد حکومت چھوڑنے کے اعلان کے بعد نون لیگ کے وزیرداخلہ نے ایک اہم پریس کانفرنس کی – رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ آج سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردے گی -ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرے گی ، بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے اس لیے ن لیگ ملک کے تمام 297 صوبائی اور تمام 146 قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایسا ہوا کہ بعض اضلاع میں ہم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کیے تھے لیکن ہم نے اس بار اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیوں کہ ہم پارٹی کو یوسی کی سطح تک منظم کرچکے ہیں۔اس سے پہلے یہ باتیں میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ مسلم لیگ اس بار پیپلز پارٹی یا تحریک استحکام پارٹی کے ساتھ کئی شہروں میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کرے گی مگر اب مسلم لیگ نون نے مکمل طور سے ان افواہوں کی تردید کردی ہے اب دیکھتے ہیں کہ رانا ثنااللہ کی اس پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی اور تحریک استحکام پارٹی کا کیا ری ایکشن آتا ہے –