(ن) لیگ پنجاب میں اب پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی :انصار عباسی

پی ڈی ایم کی حکومت نے جس طرح 16 ماہ حکومت چلائی اس کی وجہ سے ان کا اپنا ووٹ بینک بری طرح متاثر ہوا تھا مگر جو بیان چند روز قبل میں محمد نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کے بارے میں دے دیا اور پھر اس پر ڈٹ گئے اس پر نہ صرف ان کی جماعت میں بے چینی ہے بلکہ نون لیگ کے قریب ترین رہنے والے صحافی بھی اب کھل کر نون لیگ کی 16 ماہ کی بری کارکردگی پر بولنے لگے ہیں -جاوید چوہدری ،ندیم ملک،کامران خان ،کامران شاہد کے ساتھ آج اس میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا – نواز شریف کی نئی لڑائی کی تیاریاں ،مسلم لیگ( ن) کیلئےالیکشن اتنے آسان نہیں ہوں گے، (ن) لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،عمران خان کی حکومت ختم کر کے پی ڈی ایم حکومت کا فوری الیکشن کی بجائے اسمبلی کی پوری مدت تک حکمرانی کرنے کے فیصلے نے( ن) لیگ کو خاص طور پر عوامی سطح پر تباہ کر دیاہے۔

جنگ ” میں شائع ہونیوالے بلاگ بعنوان “میاں صاحب کی نئی لڑائی کی تیاریاں” میں انصار عباسی نے لکھا ہے کہ 9 مئی کے پس منظر میں تحریک انصاف کو درپیش شدید مشکلات اور آئندہ انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات کے باوجود مسلم لیگ( ن) کیلئےالیکشن اتنے آسان نہیں ہوں گے کیوں کہ گزشتہ سال عمران خان کی حکومت ختم کر کے پی ڈی ایم حکومت کا فوری الیکشن کی بجائے اسمبلی کی پوری مدت تک حکمرانی کرنے کے فیصلے نے( ن) لیگ کو خاص طور پر عوامی سطح پر تباہ کر دیاہے-

مارچ اپریل 2022 کو جس غیر مقبولیت کا سامنا تحریک انصاف کو تھا اُس سے کہیں زیادہ آج( ن) لیگ غیر مقبول ہو چکی اور اس کی سب سے بڑی وجہ تاریخی مہنگائی اور معیشت کی بدحالی ہے۔انصار عباسی نے نون لیگ اور میاں صاحب کو مشورہ دیا کہ ہمارا ماضی غلطیوں سے بھرا ہے نواز شریف یہعدلیہ اور فوج مکالف بیانیہ ہرگز لے کر پاکستان نہ آئی ان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ اسٹیبلشمنٹ ہو، عدلیہ یا سیاستدان۔ سب اپنی اپنی غلطیوں کو سدھاریں اور ماضی کی بجائے پاکستان کے حال پر توجہ دیں اور مستقبل کوسنواریں۔ ماضی میں پھنسے رہنے والے ماضی سے کبھی باہر نہیں نکل سکتے۔ ویسے بھی پاکستان موجودہ حالات میں مزید لڑائیوں اور اداروں کے درمیان جھگڑوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اس وقت ہر محب وطن پاکستانی سب اداروں اور سیاست دانوں کو ایک ہی مشورہ دے رہے ہیں کہ آپس کے اختلافات بھلا کر پاکستان اور عوام کا سوچیں ورنہ کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا –

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل