نیپال کی ششما دیوی لیاقت پور کےایوب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی

موبائل فون اور سوشل میڈیا دنیا بھر کے لوگوں کے لیے قربتیں بڑھانےکا ذریعہ بن رہا ہے -دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد خواتیں لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے سوشل میڈیا پر دوستی کرہے ہیں مگر بعض اوقات ان کی محبت اتنی شدت اختیار کرجاتی ہے کہ وہ اپنا ملک تک چھوڑ کر اپنے محبوب سے شادی کے لیے دوسرے ملک ہجرت کرجاتے ہیں -آج نیپال سے تعلق رکھنے والی کچھ عرصہ سے امریکہ میں مقیم ششما دیوی دختر رام بہادر کا اڈا اختر نگر لیاقت پور کے رہائشی محمد ایوب سے فون پر رابطہ ہوا ، پھر دوستی ہوئی اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔

ششما دیوی نے جامعہ اسلامیہ سعیدیہ عمران العلوم کے بانی و مہتمم علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا‘خاتون کا اسلامی نام عائشہ بی بی رکھا گیا اس موقع پر اس کا نکاح محمد ایوب سے کروایا گیا ۔

عائشہ نے بتایا کہ مجھے پاکستان کے بارے میں بہت سی غلط باتیں بتائی گئی تھیں کہ مت جاوُ پاکستان خطرناک ملک ہے، وہاں نہ جاؤ، وہ آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریں گے لیکن خدشات کے برعکس مجھے پاکستان بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، یہاں کے کھانے بہت اچھے ہیں۔عائشہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے اس فیصلے اور نئی زندگی شروع کرنے پر بہت خوش ہو ں

Related posts

شہباز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے اسفند یارو لی کی رہائش گا ہ آمد

کراچی کے علاقےلیاری میں ہوائی فائرنگ سے میٹرک کلاس کا طالب علم نشانہ بن گیا ؛شادی کے دن گھر میں صف ماتم بچھ گئی

سٹیٹ بینک یا کسی اور ادارے کو بلا کر پیسے دینے کا کہنا درست نہیں ؛سپیکر راجہ پرویز اشرف