نیویارک کے 100 سالہ ہیرالڈ کا 96 سالہ جین سے شادی کا فیصلہ

نیویارک سے تعلق رکھنے والے 100 سالہ سابق امریکی پائلٹ ہیرالڈ نے اپنے ہی شہر کی 96 سالہ جین سوار لن سے شادی کا فیصلہ کرلیا -یہ دونوں گزشتہ 2 سال سے ایک ساتھ زندگی کے مزے لوٹ رہے تھے – ہیرالڈ ٹیرنس اور ان کی منگیتر جین سوارلن نے اپنی شادی کی تقریب فرانس میں طے کی ہے کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیرالڈ ٹیرنس نے 20 سالہ امریکی فضائیہ کے پائلٹ کے طور پر فرانس کی سرزمین پر جہاز اتارا تھا ۔

ہیرالڈ کو جون 2024 میں فرانس کی 80ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا جائے گا جو انہوں نے فرانس کو نازیوں سے آزاد کروانے کیلئے بطور امریکی فوجی خدمات انجام دیں۔ ہیرالڈ نے اپنی 96 سالہ منگیتر کے بارے میں بتایا کہ میں اس خاتون سے بہت پیار کرتا ہوں، یہ میرے لیے بہت خاص ہے۔ یہ جوڑا اس عمر بھی اتنا فٹ ہے کہ ا ب بھی واک اور شاپنگ کے ساتھ ساتھ رقص تک کرلیتا ہے ۔

دوسری جانب منگیتر جین سوارلن کا اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں کہنا تھا ہیرالڈ ایک زبرست آدمی ہیں، وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ ںہ صرف پیار کرتے ہیں بلکہ اس کا برملا اعتراف کرتے ہیں۔ اس جوڑے کی پہلے بھی شادی ہوچکی ہے مگر دونوں کے شریک حیات انتقال کرچکے ہیں ،دونوں خود کو بہت تنہا سمجھتے تھے مگر پھر ان کی ملاقات ہوئی تو یہی چیز دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنی ۔ دونوں نیو یارک میں ہی پلے بڑھے۔ ہیرلڈ کا تعلق بروکلین سے ہے جبکہ جین برونکس سے تعلق رکھتے ہیں

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی