نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل ایک اننگ میں 10 کھلاڑی آؤٹ کرنے والے تیسرے باؤلر بن گئے

جب بھی کوئی کھلاڑی بالنگ کے لیے میدان میں اترتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ مخالف ٹیم کے سارے 10 کھلاڑیوں کو وہ ہی آؤٹ کرے مگر یہ خواب اعجاز پٹیل سے پہلے صرف 2 ہی کھلاڑیوں کا پورا ہوا نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے، انہوں نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے بائیں بازو کے کھلاڑی اعجاز پٹیل کے والدین 1996 میں نیوزی لینڈ ہجرت کر گئے تھے، اس کے بعد ان کے بیٹے نےنیوزی لینڈ میں کرکٹ کھینا شروع کی اور جلد ہی وہ نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے اور آج انھوں نے اپنے آپ کو ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے بہترین سپنرز میں سے ایک ہیں

جمعہ کو پہلے دن انھوں نے کل دن کے اختتام تک چار وکٹیں حاصل کیں اور آج باقی 6 کھلاڑی بھی ان کی گھومتی بال کو سمجھنے میں ناکام رہے اور یوں انھوں نے ایک منفرد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا – اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر انڈیا کی پوری ٹیم کو اپنا شکار بنایا ۔

نیوزی لینڈ کے 33 سالہ کھلاڑی نے ایک اننگز میں تمام وکٹیں لے کر انگلینڈ کے آف اسپنر جم لیکر (1956 میں آسٹریلیا کے خلاف) اور ہندوستانی لیگ اسپنر انیل کمبلے (1999 میں پاکستان کے خلاف) کا ساتھ اپنا نام تاریخ کی کتاب میں درج کروالیا ۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے