نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کا شیڈول پھر تبدیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا شیڈول جاری کردیا گیا -اس سیریز میں 5 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے – دورہ پاکستان کے لیے گرین شرٹس کے غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو پاکستان پہنچ جائیں گے,ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پیوٹک پاکستان وائٹ بال سکواڈ کو 11 اپریل کو جوائن کرلیں گے۔

لاہور میں ہونے والے صوبائی انتخابات کی وجہ سے لاہور کے 2 میچز راول پنڈی میں کھیلے جائیں گے –
 

 

سیریز کے لیے گرانٹ بریڈبرن قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے فائض سرانجام دیں گے ا جبکہ اینڈریو پیوٹک کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمرگل قومی وائٹ بال سکواڈ کے بو لنگ کوچ مقرر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عمرگل 6 اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مکی آرتھر کے بھی پاکستان پہنچنے کے بھی امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کی 6 اپریل سے ڈربی شائر کے ساتھ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہشمند ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی 14 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3 ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی