نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ؛پاکستان کے 3 وکٹوں پر 111 رنز

�پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ میں مشکلات کم نہ ہوسکیں -آج نیوزی لینڈ کی ٹیم جس کی نویں وکٹ 345 کے سکور پرگر گئی تھی اس کے آخری نمبر پر آنے والی جوڑی نے 100 سے زیادہ رنزکی پارٹنر شپ کرکے پاکستانی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا کرکٹ کی تاریخ میں بہت کم ایسا ہوتا ہے جب دسویں وکٹ کی پارٹنرشپ میں 100 سے زیادہ رنز بن جائیں – پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے، پاکستان کی جانب سے سپنر ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا – ٹیم میں واپس آنے والے حسن علی کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے –

 

 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ کیساتھ شروع کیا لیکن آغاز پر ہی نسیم شاہ نے اش سودھی کو آؤٹ کردیا ، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ 340 رنز پر گری جب ٹام بلنڈل کو ابرار احمد نے پویلین واپس بھیجا،نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ 345 رنز پر گری

 

 

اور اس کے بعد اعجاز پٹیل اورمیٹ ہنری پاکستانی بولنگ کے سامنے مزحمت کی دیوار ثابت ہوئے اور میٹ ہنری نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 81 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، جبکہ اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوئے ۔پاکستان کی اس وقت بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 111رنز بنائے ہیں اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی