نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اہم کردار ادا کرنے والے جمی نیشم نےاپنی ٹیم کی فتح کا جشن کیوں نہیں منایا ؟

بدھ کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کیویز نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی اور گزشتہ ورلڈ کپ کی ہار کا بدلہ بھی لے لیا نیوزی لینڈ 6 سال میں چوتھی بار آئی سی سی فائنل میں پہنچا۔ جیسے ہی ڈیرل مچل نے جیتنے والے 4رنز بنائے، پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم دیوانہ وار اچھلنے کودنے لگی

مگر اس موقع پر ایک تصویر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا وہ تصویر نیوزی لینڈ کو جیت کے قریب تر لانے والے کھلاڑی جمی نیشم کی تھی جو اپنی کرسی سے ہلے تک نہیں ۔

نیشام نے مین آف دی میچ ڈیرل مچل کے ساتھ 11 گیندوں پر 27 رنز کی اہم اننگز کھیلی تاہم انہیں انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے پویلین واپس بھیج دیا۔

جب نیشم سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی میرا کام مکمل نہیں ہوا مجھے ہر حال میں فائنل میچ میں پرفارم کرنا ہے اور میں جیت کا جشن ورلڈ کپ فائنل جیت کر ہی مناؤں گا اس سے پہلے نہیں

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے