نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہونے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن جنھوں نے بین الاقومی سظح پر بے انتہا شہرت پائی -اور نیوزی لینڈ کی مسجد میں حملوں کے بعد جس طرح انھوں نے برتاؤ کیا وہ سب مسلمانوں کی ہیرو بن گئیں تھیں اسی طرح کرونا وبا کو ہینڈل کرنے میں بھی وہ دنیا کے تمام سربراہوں کی لسٹ میں ٹاپ پر رہیں اب سیاست سے تھک گئی ہیں اور اپنا وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں اسی لیے انھوں نے اگلے ماہ مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جینسڈا آرڈرن نے کہاہے کہ 7 فروری کو خاتون وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی – جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس اکتوبر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

ان کاکہناتھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں ،جیسنڈا آرڈرن نے مستعفی ہونے کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے