نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے 5 سال منگنی رہنے کے بعد شادی کرلی۔جسینڈا آرڈرن کو اس وقت دنیا میں بہت پہچان ملی تھی جب وہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے مساجد میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کھل کر اپنے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے کھڑی ہوگئی تھیں -ان کے دور میں نیوزی لینڈ نے بہت ترقی کی اور کرونا ہینڈلینگ میں بھی ان کی کارکردگی دنیا بھر کے سامنے آئی تھی اور دنیا بھر میں ان کے اقدامات کو سراہا گیا تھا -جیسنڈا آرڈرن 2017ء سے 2023ء تک نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم رہی تھیں۔مگر پھر انھوں نےاس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا –

غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے پرانے دوست کلارک گےفورڈ سے شادی کی، شادی کی نجی تقریب نیوزی لینڈ میں ہاکس بے کے علاقے میں ہوئی۔اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن اور ان کے شوہر نے سفید اور کالے رنگ کے جوڑوں کا انتخاب کیا تھا جس کی سوشل میڈیا پر بہت تعریف کی جارہی ہے۔ان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کے موقع پر انتہائی کم زیور پہنے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کی مقامی ڈیزائنر جولیٹ ہوگن کا تیار کردہ لباس پہنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گےفورڈ نے 2022ء میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے انہوں نے اسے ملتوی کردیا تھا۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے