آئی سی سی ورلڈ کپ 16 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں 109رنز پر گرگئیں لیکن پھر مڈل آرڈر نے ذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئی اور سکور کو 288 تک پہنچا دیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ، ڈیون کانوے 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ول ینگ نے 54 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، راچن رویندرا 32، ڈیرل مچل ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ، ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں نوین الحق کی گیند کا شکار بنے۔افغانستان کی جانب سے عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں افغانستان کی تیم آج وہ کھیل پیش نہ کرسکی اور صرف 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی اوپنر بلے باز رحمان اللہ گرباز 11، ابراہیم زردان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 38، کپتان حشمت اللہ شاہدی 8، عظمت اللہ عمرزئی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 139 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 3،3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ میٹ ہنری اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔-کیویز نے ابھی تک ایونٹ میں 4 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فتح ان کے نام رہی اس وقت وہ سیمی فائنل کی دوڑ مین سب سے آگے ہیں ، دوسری جانب انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم نے 4 میں سے ایک میچ جیتا اور 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے