نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر دورہ پاکستان منسوخ کردیا

PakVsNZ series cancelled

آج پاکستن میں رہنے والے کرکٹ شائیقین کے لیے ایک خبر بجلی بن کر گری جب یہ خبر منظر عام پر آئی کی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکوریٹی خدشات کو بہانہ بنا کر اپنا مکمل دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا

IMAGE SOURCE : EXPRESS NEWS

نیوزی لینڈ نے آج جمعہ کو راولپنڈی میں پہلا ون ڈے شروع ہونے سے قبل اپنے دورہ پاکستان سے “سیکورٹی الرٹ” کی وجہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے اور “ٹیم کیواپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ٹیم حکومت کی جانب سے خطرے کے بعد دورے کو جاری نہیں رکھے گی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جس کے بعد پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز بھی طے تھی۔

نیوزی لینڈ کی حکومت کے سیکورٹی الرٹ کے بعد اپنا دورہ پاکستان ترک کر رہے ہیں۔ ٹیم کو آج شام راولپنڈی میں تین ون ڈے میچوں میں سے پہلا میچ کھیلنا تھا ، اس سے قبل پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور جانا تھا۔” ایک ریلیز میں

تاہم ، پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کی حکومت کے خطرے کی سطح میں اضافے اور سیکیورٹی ایڈوائزرز کے مشورے کے بعد ، یہ فیصلہ کیا گیا ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے آخری منٹ کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

این زیڈ سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ، “میں سمجھتا ہوں کہ یہ پی سی بی کے لیے ایک دھچکا ہوگا ، جو بہترین میزبان رہے ہیں ،لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس وقت یہ ہی واحد حل ہے۔”پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مایوسی کا اظہار کہا کہ سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ “یکطرفہ” کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ایک میڈیا بیان میں کہا ، “آج کے اوائل میں ، نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہمیں بتایا کہ انہیں کچھ سیکورٹی الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے اور انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

“پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے تمام آنے والی ٹیموں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو بھی اس کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ذاتی طور پر بات کی اور انہیں بتایا کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین انٹیلی جنس سسٹم موجود ہے اور یہ کہ آنے والی ٹیم کے لیے کسی قسم کا کوئی سیکورٹی خطرہ موجود نہیں ہے۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ وہ شیڈول میچز کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔تاہم ، پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ سے محبت کرنے والے اس دورے کی واپسی سے مایوس ہو جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کا دورہ اس حادثے کے فوری بعد کیا تھا جب نیوزی لینڈ کی 2 مساجد پر حملے میں 50 سے زائید مسلمان شہید ہوگئے تھے اور بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کی مسجد میں نماز ادا کررہی تھی جو خوش قسمتی سے بچ گئے تھے پوری دنیا نیوزی لینڈ کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑی تھی خود نیوزی لیند کی ٹیم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عمل سے شہدا کے ورثا سمیت پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دل جیت لیے تھے مگر آج کے اس فیصلے نے پاکستانی عوام کو بےحد مایوس کیا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے