نیوزی لینڈ میں کل کتنی فوج ہے؟

شیخ رشید نے یہ بیان طنزا” دیا تھا یا واقعی ایسا ہی ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں

نیوزی لینڈ میں کل بارہ ہزار چار سو چوبیس فوجی جوان اور پولیس فورس ہے

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی حکومت کی جانب سے “سیکورٹی خدشات” کا حوالہ دیتے ہوئے ، پہلا ون ڈے میچ شروع ہونے سے چند لمحوں پہلے گزشتہ جمعہ کو اپنے دورہ پاکستان سے دستبردار ی کا اعلان کردیا ۔جب نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان میں آئی تو اسے وہی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی جو ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج ، پرنس ولیم اور کیتھرین (کیٹ) الزبتھ مڈلٹن کے لیے ترتیب دی گئی تھی ، جب انہوں نے اکتوبر 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ٹیم کےدورہ ملتوی کرنے اور کسی دوسرے ملک میں میچز کروانے پرصرف پاکستان کرکٹ بورڈ اور کئی کرکٹرز بلکہ حکومتی وزراء کی طرف سے بڑے پیمانے پر تنقیدکی گئی ، جن میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی شامل تھے۔شیخ رشید نے یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی فوج اتنی بڑی نہیں ہے جتنی سکیورٹی ملکی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نے فراہم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیم اور میچز کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے نہ صرف 4000 پولیس اہلکار بلکہ پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور پاک فوج کے جوانوں کے کمانڈوز بھی تعینات کیے تھے۔اس سے تجسس پیدا ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ کی فوج واقعی کتنی بڑی ہے۔

نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ، ریگولر فورس کے ساتھ ساتھ ریزرو فورسز کے کل 12،424 سپاہی ہیں۔

باقاعدہ فوجیوں میں سے 4،848 کا تعلق فوج سے ، 2،541 ایئر فورس کا اور 2،334 کا نیوی سے ہے ، جن کی کل تعداد 9،723 ہے۔

ریزرو سپاہیوں کی تعداد 2،701 ہے ، جن میں سے 1،864 فوج میں ، 302 ایئر فورس میں اور 535 بحریہ میں ہیں

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اتنی زیادہ پولیس فورس کو دیکھ کر نیو زی لینڈ والے سمجھے ہونگے کہ شائید آج میچ نہیں جنگ ہونے والی ہے اسی لیے وہ گراؤنڈ چھوڑ کر بھاگ گئے کچھ بھی ہو پاکستان ی حکومت اور پی سی بی نے جس طرح غصے کا اظہار کیا وہ یقینی طور سے قابل تحسین ہے اگر یہ کہا جائے کہ انھوں نے اور پاکستانیوں نے نیوزی لینڈ ٹیم اور جیسنڈا ارڈرن کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا تو غلط نہ ہوگا

Related posts

دلہا خود اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا۔

عمران خان آرمی چیف کوہٹانا چاہتے تھے: عامر لیاقت مکمل سٹھیا گئے

لاہور کے رہائشی نے پولیس تھانے میں ڈینگی مچھروں کو گرفتار کرنے کی درخواست جمع کروا دی