نیوزی لینڈ سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا

دنیا بھر مین سگریٹ نوشی کے نقصانات پر بات کی جاتی ہے اور لوگوں کو اس سے دور رہنے کے مشورے بھی دیے جاتے ہیں مگر پھر بھی کروڑوں افراد سگریٹ نوشی کے عادی ہے دنیا کے ہر چھوٹے بڑے شہر گاؤں اور دیہات میں سگریٹ دکانوں پر فروخت ہوتی ہے مگر آج نیوزی لینڈ میں اپنے ملک سے سگریٹ نوشی بند کروانے کا آغاز ہوگیا – نیوزی لینڈ تمباکو پر پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

غیر ملکی میڈیاکےمطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سےتمباکو کی فروخت پر پابندی کا اطلاق جولائی میں کیا جائے گا اور تمباکو پر پابندی کےسخت ترین قوانین کے تحت یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کو فروخت پر پابندی ہوگی یعنی وہ بچے جو 2010 سے اس دنیا میں آئے ہین وہ نیوزی لینڈ میں رہ کر کش نہیں لگا پائیں گے-۔پابندی کے تحت سگریٹ نوشی میں نیکوٹین کی تعداد کم کرنے اور ملک میں تمباکو فروخت کرنے والے کی تعداد 90 یا اس سے زیادہ کم کی جائے گی۔ نیوزی لینڈ میں اکتوبر 2023 میں منتخب ہونے والی حکومت نے تصدیق کردی ہے کہ قانون میں تبدیلی ہنگامی بنیاد پر آج (منگل) ہوگی اور سابق قانون عوامی رائے لیے بغیر ختم ہوجائے گا۔نائب وزیر صحت کیسے کوسٹیلو نے کہا کہ اتحادی حکومت سگریٹ نوشی کم کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن اس عادت کی حوصلہ شکنی کے لیے مختلف قانونی طریقہ اپنایا جا رہا ہے اور اس کے نقصانات کم کیے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اس عمل کے بعد دیگر دوسرے بہت سے تہزیب یافتہ ممالک میں بھی اس پر کام شروع ہوجائے گا مگر پاکستان میں یہ عمل ابھی شروع ہونا ناممکن ہے –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم