نیوزی لینڈ اور انگلیند کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

ایون مورگن کی انگلینڈٹیم آج کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے تصادم میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی، 50 اوور کے ڈرامائی فائنل میں دونوں فریقوں کے درمیان ٹکراؤ کے دو سال بعد یہ میچ بہت توجہ کا مرکز ہوگا کیونکہ ورلڈکپ فائنل کے سپر اوور میں انگلینڈ کو صرف ایک رن سے کامیابی ملی تھی ۔

انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے اور تیز گیند باز ٹیمل ملز پہلے ہی ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود انگلینڈ نے پانچ سپر 12 میچوں میں چار جیت کے ساتھ فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔

رائے انگلینڈ کے آخری گروپ میچ میں پنڈلی کی چوٹ کے ساتھ پچ پر گر گئے تھے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے اور انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے ہار گئی تھی اور بعد میں معلوم ہوا کہ جیسن رائے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیںاور ان کی جگہ جیمز ونس نے لی ہے ۔


انگلینڈ کے کرکٹ کے جارحانہ برانڈ نے انہیں ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور سری لنکا اور آسٹریلیا کو باآسانی شکست دی تھی ۔

“اگر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اسی میچ کا ری پلے فراہم کرتے ہیں جو انہوں نے جولائی 2019 میں لارڈز میں ایک شاندار دوپہر پر کیا تھا، تو پھر ورلڈ کپ بھی یادگار بن جائے گا

نیوزی لینڈ نے 50 اوورز کے اختتام پر بین اسٹوکس کے ناقابل شکست 84 رنز کی بدولت انگلینڈ کے 241 رنز بنائے اور پھر سپر اوور میں جوفرا آرچر کی بدولت انگلینڈ خوشقسمتی سے ورلڈ چیمپین بن گیا تھا

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل فور میں بغیر اسٹار پرفارمرز اسٹوکس اور جوفرا آرچر کے پہنچ گیا ہے اور جیسن روئے کی رخصتی نے آج کے میچ سے قبل ان کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے