نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے لیکن کیوں ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

انسان کی زندگی میں نیند کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی روٹی کی۔ انسان بھوکا سو بھی نہیں سکتا اور لگاتار سوئے بغیر ٹھیک سے کھا پی بھی نہیں سکتا۔

دونوں چیزیں لازم و ملزوم ہیں۔

آج تک سائنسدان اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے نیند اتنی ضروری ہے۔

اسی تجسس نے انسان کو آج ایک نئی تحقیق سے روشناس کروا دیا ہے۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں نیند کے حوالے سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں ماہرین نے نیند کا دورانیہ کم ہونے کے نقصانات تلاش کر لیے ہیں۔

The sleep diet: Could this work?
Image Source: Medical News Today

تازہ تحقیق کے مطابق مناسب نیند یا نیند کی کمی کے شکار افراد نمکین اور میٹھے اسنیکس اور مشروبات کے استعمال کو پسند کرتے ہیں مگر کم سونے والے افراد دن بھر میں عام طور پہ سادہ  غذائی اشیا سے بھی ضرورت سے زیادہ کیلوریز کو بدن کا حصّہ بنالیتے ہیں۔

تحقیق کہتی ہے کہ اکثر افراد  رات کو مشروبات اور غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، یعنی رات گئے تک جاگتے رہتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بننے والے رویوں کو بھی اپنا لیتے ہیں، جیسے جسمانی طور پر کم متحرک رہنا، اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا، ہلکی پھلکی اشیا کو کھانا پینا وغیرہ۔

How to Get Over Dieting Depression and Anxiety
Image Source: Chakru

طبی ماہرین لوگوں کو رات میں سات گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت سونے کی تجویز دیتے ہیں تاکہ اچھی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزن میں اضافے کی وجہ بھی نیند کی بے ترتیبی ہے کیونکہ بے وقت سونے کی وجہ سے بھوک کے ہارمونز بنتے ہیں، جس کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے۔

انسان کے اندر خاموش بیماریاں جنم لیتی ہیں جو موٹاپے کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔

Image Source: The Conversation

اس کے مقابلے میں نیند کی کمی انسان کے اندر خاموش بیماریاں جنم دیتی ہے۔

جس میں جسمانی وزن میں اضافہ، موٹاپا، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ شامل ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن میں شائع کیے گئے ہیں۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی