نیلم منیر کے ساتھ شادی کی خبر پر اداکار احسن خان نے کیا جواب دیا؟

دلکش نظر آنے والے احسن خان اور حسین شکل صورت کی مالک نیلم منیر کی شادی شادی کی خبریں میدیا پر آئیں تو احسن خان نے اس کا جواب بھی دیا اور ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی سرزنش بھی کی – احسن خان نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے ساتھ کسی لڑکے کا نام جوڑنا باعث شرم ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو میں دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ مذہب اسلام میں اس کی اجازت ہے لیکن وہ اجازت بھی مشروط ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ انہیں دوسری شادی کی ضرورت ہے جب کہ دوسری شادی ضرورت کے تحت کرنی چاہئیے،ساتھ ہی انہوں مسکراتے ہوئے کہا کہ لیکن کسی بھی شخص کا اراداہ بدلتے دیر نہیں لگتی-ہم انسان ہیں اور مرد ہیں تو دل تو کسی پر کسی وقت بھی آسکتا ہے -نیلم منیر سے شادی اور تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی افواہیں سن کر حیرانگی ہوتی ہے اور انہیں شرم بھی آتی ہے کہ ان کا نام کسی لڑکی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔احسن خان کے مطابق لوگوں کو کسی بھی لڑکے کا نام کسی لڑکی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئیے، کیوں کہ اس سے لڑکی کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ