نیشنل ٹی -ٹونٹی میچ میں فخر پاکستان فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کے پی کے نے سندھ کو شکست دے دی

بائیں ہاتھ کے پاکستانی بلے باز فخر زمان نے جمعرات کی شب خیبر پختونخواہ اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ میں سندھ کے بولرز محمد حسنین ، زاہد اور شاہنواز دہانی کی جم کر دھلائی لگائی ۔فخر زمان شروع سے ہی جارہانہ موڈ میں لگ رہے تھے ، حسنین کے ایک اوور میں انھوں نے 3 چھکے اور دو چوکے لگائے حسنین نے پہلے اوور میں 27 رنز دیے ۔ بائیں ہاتھ کے کے پی کے بلے باز نے ہر اس بال کو ہٹ مارنے کی کوشش کی جو فل لینتھ تھی ااور یہی فخر کا سٹرانگ پوائنٹ بھی ہے ، ان کی جارحانہ اننگ کی بدولت کو پی کے سرفراز احمد کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب رہی جو اب تک ناقابل شکست چلی آرہی تھی۔

فخر زمان نے 32 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے اپنی اننگ کے دوران چار چھکے اور4 ہی چوکے لگائے ۔ تاہم زاہد محمود نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔خیبر پختونخوا نے چھ وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا۔

فخر زمان کو پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میںریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تاہم ، متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگا ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے منتخب ہونے والے کچھ کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کے بعد ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔زمان کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، سلیکٹرز کے خیال میں جارحانہ بلے باز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ انڈیا کے خلاف ان کی فائنل میں سنچری اور زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری اور حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 194 رنز کی ان کی جارحانہ اننگ ہر پاکستانی کے ذہن میں نقش ہے کیونکہ فخر جب کھیلنے پر آجائے تو اسے ہر گیند ٖفٹ بال اور ہر باؤلر بچہ لگتا ہے امید ہے ہے کہ ہم انہیں ورلڈ ٹی 20 میں کھیلتا اور پرفارم کرتا جلد دیکھیں گے

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے