نیدر لینڈ کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں حیران کن پرفارمنس ؛ پہلے ویسٹ انڈیز کا 375 رنز کا ٹارگٹ چیز کیا ؛پھر سوپر اوور میں 30 رنز بناڈالے

ورلڈ کپ 2023ء کوالیفائرز میں نیدرز لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ون اوور ایلیمنیٹر میں شکست دے دی ۔ نیدر ز لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو در ست ثابت نہ ہوا اور ویسٹ انڈیز نے نیدرز لینڈ کو جیت کے لیے 375رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ 76،جانسن کارلوس 54، شے ہاپ 47 اور نکولس پوورن 107 سکور کر کے نمایاں رہے ۔

 

جواب میں نیدر زلینڈ کے بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کیا ۔ نیدرز لینڈ کی جانب سے وکرانت سنگھ 37، میکس ڈیوڈ36، تیجا ندامنڑو 111 اور سکوٹ ایڈورڈ 67 سکور کر کے نمایاں رہے۔دونوں ٹیموں کا سکور برابر ہونے پر میچ ون اوور ایلیمینٹر میں داخل ہوا جس میں نیدرز لینڈ نے ایک اوور میں 30 رنز جڑ د یے -بیٹر نے ایک اوور میں 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے – جواب میں سوپر اور میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 7 رنز ہی بنا اسکی -اس طرح نیدر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ۔2 مرتبہ کی ورلڈ چیمپین رہنے والی ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ میں کوالی فائی کرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوگئے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی