20
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے خلاف انکوائری کے معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بند کر دیے ہیں۔
نیب حکام نے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران معزز بینچ کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری الزامات ثابت نہ ہونے کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔
Image Source: The News International
سندھ ہائی کورٹ کے سامنے نیب حکام کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے۔ نیب کے جواب کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی۔
نیب کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما پر اپنے معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور وہ بے نامی جائیدادوں کے بھی مالک ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) دو سال گزرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے رہنما کے خلاف ریفرنس دائر کرنے میں ناکام رہا۔