نیا اے ٹی آر 77 طیارہ پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل

کراچی: جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس ایک نیا اے ٹی آر .77 طیارہ جمعرات کو پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل کر دیا گیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے آر 77 طیارے کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

Image Source: The Nation

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیا اے ٹی آر .77 طیارہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہے جس سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
آئی ایس آر پی نے مزید کہا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے بحر ہند میں تزویراتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ بحریہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیول چیف ایڈمرل محمد احمد خان نیازی اور تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب