نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

عمران خان کی سابقہ اہلیہ و صحافی ریحام خان کو بجلی کے بل نے پریشان کر دیا۔جولائی کے مہینے پر 60 ہزار بل آنے پر ریحام خان کا اپنا میٹر شارٹ ہوگیا اور انھوں نے اپنا بل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا –
انسٹا گرام پر میزبان و صحافی نے اپنے پوسٹ پر مبنی ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جون کے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کی۔شیئر کردہ تصویر کے مطابق ان کا بجلی کا بل 59 ہزار 471 روپے آیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ابھی جون کے مہینے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے، میں اپنے لاہور والے گھر میں صرف 12 دن رہی اور صرف ایک کمرے میں اے سی استعمال کیا ہے جو کہ بالکل نیا ہے۔شکر ہے کہ پرانے اے سی کیساتھ وہ ایک ماہ اس گھر میں نہیں رہیں ورنہ بل ایک لاکھ سے بھی اوپر چلاجاتا -انہوں نے سوال کیا کہ یہ لاہور کی بات ہے، کراچی جیسے شہر میں اگر ایک شخص جس کی کمائی 1 یا 2 لاکھ روپے ہے اور چھوٹے بچے اسکول یا کالج میں پڑھتے ہیں وہ یہ کیسے برداشت کر سکتے ہیں یا ایک ریٹائرڈ پنشنر یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے؟

Related posts

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل

عمران ریاض خان عدالت سے ضمانت کے بعد نئے مقدمے میں گرفتار