نہ میری چوہدری سرور سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی میں ق لیگ میں جارہا ہوں 5 پارٹیاں بدلنے والے فواد چوہدری کی وضاحت

تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نے جب سے ٹویٹ کرکے پارٹی چھوڑی ہے وہ مسلسل پی ٹی آئی کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں ان کے بارے میں 2021 میں بھی خبریں آتی رہی ہیں کہ وہ نون لیگ میں شامل ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر وہاں انہیں قبول نہیں کیا گیا تھا -تاہم پھر وہ تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھنے کے بعد سب سے آگے رہتے تھے اور خوب بیان بازی بھی کرتے تھے مگر جیل جانے کے بعد ان کی ہمت جواب دے گئی اور انھوں نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں -اب کہا گیا کہ وہ ق لیگ میں شامل ہورہے ہیں مگر خود فواد نے اس خبر کی تردید کردی -سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میری چوہدری محمد سرور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی (ق )لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

 

 

یادرہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ فواد چوہدری نے (ق )لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 9 مئی کے بعد کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فواد چوہدری کی (ق )لیگ میں شمولیت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ بار بار ضمانت خارج ہونے پر فواد بہت اپسیٹ ہوئے تھے اور انھوں نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے راہیں جدا کرلیں تھیں اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ �تاہم ابھی تو وہ مختلف عدالتوں میں اپنے کیسز کے لیے پیش ہورہے ہیں -�� �� ��� �� �� ��� �� ����� ���

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی