نہر میں بہتے ڈرم سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد

پاکستان میں مجبور ،بے بس اور معصوم خواتین پر ظلم وستم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے مگر عدالتوں سمیت کوئی ان دکھیاریوں کی سننے کو تیا ر نہیں طاقت کے نشے میں مست مرد حضرات روز کسی نہ کسی خاتون کی زندگی کا چراغ گل کر دیتے ہیں

ایسا ہی ایک دل کو لرزا دینے والا واقعہ اور افسوسناک سانحہ فیصل آبا د میں پیش آیا جہاں فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں نہر میں تیرنے والے ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بلایا جس نے نہر سے ڈرم نکال کر دونوں خواتین کی لاشیں نکالیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں 48 گھنٹے پرانی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور فرانزک ٹیم نے متوفی خواتین کے فنگر پرنٹس بھی لے لیے ہیں۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ نہر سے برآمد ہونے والی لاشیں دو دن پرانی ہے جب کہ دونوں مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا