نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لئے نئے سینٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔ آج محسن نقوی نے رائیونڈ میں نشے کے عادی افراد کے بحالی سینٹر کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے سینٹر کے مختلف سیکشن اور وارڈز کا معائنہ بھی کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے نشے کے عادی افراد سے ملاقات کی اور انہیں نشہ چھوڑنے کی تلقین کی۔محسن نقوی نے نشے کے عادی افراد کو معیاری کھانا اور باقاعدگی سے پھل بھی دینے کی ہدایت کی، انہوں نے نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہا نشہ کی لعنت نے کئی گھر تباہ کردیئے ہیں، کوشش ہے نشے کے عادی افراد کو زندگی کی طرف واپس لایا جائے۔محسن نقوی نے نشہ آور اشیاء کا مکروہ دھندہ روکنے کیلئے پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا، نگران وزیراعلیٰ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور سیکرٹری صحت نے بریفنگ دی۔