نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کی تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم

آج عمران خان کی رہائش گاہ پر حملہ پولیس کے لیے شرمندگی کا سبب بن گیا اور لاہور کے شہری پورے لاہور کو کنٹینر لگانے کے عمل سے حکومت پر برستے رہے -جس کے بعد حکومت کو سڑکیں کھولنے پر مجبور ہونا پڑا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی مختلف سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ۔

 

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی صورت تنگی نہیں ہونی چاہیے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر زمان پارک کے شہریوں کے مسائل حل کرے اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے-واضح رہے کہ آج زمان پر پارک میں ہونیوالے آپریشن کے سبب انتظامیہ نے زمان پارک سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بندکردیا تھا -اس پر اعتزاز احسن سمیت متعدد وکلاء نے پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور