نگران وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا فیصلہ

کل پاکستان کے نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے مگراس بار ان کے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے – اس کا اعلان پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے رہنما امجد نواز نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا انھوں نے اپنے ویدیو بیان میں کہا کہ کل پی ٹی آئی بروز جمعہ (22 ستمبر) کو دن 10بجے سے 2 بجے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔احتجاجی مظاہرہ پارٹی سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری، پاکستان میں جاری سیاسی انتقامی کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کیا جائے گا۔

امجد نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپیل میں امریکہ بھر سے پارٹی کارکنوں کو 22ستمبر کے مظاہرے میں شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔پاکستان میں عباد فاروق کے بیٹے عمار فاروق کی المناک وفات کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے پی ٹی آئی کارکنان میں شدیدغم وغصہ پایا جارہا ہے -اور کل اس کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہرکیا جائے گا –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے