نگران وزیراعظم کا نام نہ راجہ ریاض نے دینا ہے نہ شہباز شریف نے ؛یہ تو وہیں سے آئے گا جہاں سے ماضی میں آتا رہا ہے ؛حامد میر

وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم پر مشاورت کیلئے ہونے والی ملاقات بے نتیجہ کیوں رہی اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہناہے کہ راجہ ریاض کے پاس نگران وزیراعظم کیلئے کوئی بھی نام موجود نہیں ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجہ ریاض تو چھوڑیں شہباز شریف کے پاس بھی کوئی نام نہیں ہے –
یہ اہم خبر نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بریک کی ایک اپوزیشن ممبر نے راجہ ریاض سے پوچھا کہ آپ اپوزیشن لیڈر ہیں تو آپ نے نگران وزیراعظم کیلئے کسی نام پر مشاورت نہیں کی ، کیا آپ نے نام نہیں دینے ؟ تو اگر نام دینے ہیں تو ہم سے مشاورت کریں، راجہ ریاض نے کہا کہ ابھی چھوڑیں اس کو میری کل ملاقات ہے وزیراعظم سے ۔

 

حامد میر نے بتایا کہ اپوزیشن ممبر نے پوچھا کہ چلیں ٹھیک ہے ،آپ کے پا س کوئی نام نہیں ہے تو کیا وزیراعظم کے پاس بھی کوئی نام ہے ؟۔ سینئر صحافی کا کہناتھا کہ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ قومی اسمبلی کے کچھ اراکان کا یہ خیال ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام نہ شہبازشریف کے پاس ہے اور نہ ہی راجہ ریاض کے پاس ہے ،نام کہیں اور سے آناہے ، یہی روایت عرصہ سے چلی آرہی ہے ایک حکم نامہ آجاتا ہے اور سیاست دان اس پر لبیک کہہ دیتے ہیں – ، ہم صحافی بھی ایک دوسرے سے پوچھ کر ہم ایک دوسرے کو تسلیاں دے رہے ہیں ان کا مقصدتھا تکے لگا رہے ہیں ، لیکن ظاہری بات ہے فیصلہ کہیں اور ہونا ہے ، انہوں نے فیصلہ کر لیا ہو گا کہ نگران وزیراعظم کون ہو گا ؟ کل پرسوں تک آپ کو پتا چل جائے گا ۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز