اس وقت پاکستان میں سیاسی جنگ اپنے آخری مراحل میں ہے-حکومت تحریک انصاف کو سیاست سے میدان سے باہر کرنے کے لیے ہر طریقہ اپنا رہی ہے جبکہ تحریک انصاف قانونی جنگ کے ذریعے حکومت اور نگران حکوت کو ناک آؤٹ کرنا چاہتی ہے -تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت کو سزا دلوائی جائے اور 90 دن پورے ہونے کے بعد نگران حکومت کو بھی گھر بھجوایا جائے -اس مقصد کی تکمیل کے لیے آج عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے( نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے) لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت کی 90 دن کی مدت پوری ہو چکی ،آئینی طور پر نگران حکومت مزید کام نہیں کر سکتی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کاحکم دے ۔�نوے دنوں میں انتخابات نہ کروانے پر سپریم کورٹ پہلے ہی سخت برہمی کا اظہار کرچکی ہے -اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور ہائی کورٹ شیخ رشید کی درخواست قبول کرتی ہے یا نہیں اور اگر درخواست سماعت کے لیے منظور ہوجاتی ہے کتنی دیر میں اس کیس کا فیصلہ آتا ہے -اور حکومت اس پر اپنا کیا ردعمل دکھاتی ہے –