نگران حکومت نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دےدی

نگران پنجاب حکومت نے عمران خان کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس سے قبل عمران خان نے اپنی ریلی کے اختتام پر اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے مشورے کے بعد اس میں پہلے ایک روز اور پھر 3 روز کی تاخیر کی گئی اب یہ جلسہ بدھ کو ہوگا –

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ لاہور میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی،لاہور پولیس پر تشدد کے باعث جلسے کو سکیورٹی نہ دیئے جانے پر غورکیا جارہا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ صرف عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی ملے گی۔

Related posts

اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی