نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوشش ہے کہ پنجاب سے پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال کم سے کم ہو اسی لیے انھوں نے جون میںً پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائید کرنے کا حکم جاری کیا تھا مگر اس پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوسکا اور مارکیٹ میں آج بھی تمام اشیاء پلاسٹک بیگز میں ہی دی جاری ہیں – مریم نواز نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحولیاتی خطرہ ہے اور اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے پر ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہم صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی ایک بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فیصلہ کن اقدام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انھوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہری پلاسٹک بیگ کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے جہاں ہماری ندیاں، پارکس اور شہر پلاسٹک کی آلودگی سے پاک ہوں، نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد پلاسٹک کو کم کرنا اور پائیدار متبادل کو فروغ دینا ہے، پلاسٹک کا استعمال محدود کرنے سے ہم آنے والی نسلوں کے لئے صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شہری پلاسٹک بیگ کی جگہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز استعمال کریں، پلاسٹک کے ہمارے صحت اور ماحول پر مضر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ماحول دوست متبادل کو اپنانے سے ماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت