نو منزلہ عمارت سے گرنے والا شخص معجزانہ طور پہ بچ گیا

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک 31 سالہ شخص نو منزلہ عمارت کی کھڑکی سے گر کر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

Image Source: The Mirror

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرسی سٹی کی ترجمان کمبرلی والیس سکالسیون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 26 جرنل سکوائر پر پیش آنے والے واقعے میں نا معلوم شخص نو منزلہ عمارت کی کھڑکی سے نیچے کھڑی بی ایم ڈبلیو کے ماڈل 330 آئی کی چھت پر گرا اور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

Image Source: New York Post

انہوں نے بتایا کہ اتنی انچائی سے گرنے سے گاڑی کی کھڑکیاں دھماکے سے پھٹ گئیں، اور وہ شخص زور سے چیخنے لگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس واقعے کے فوری بعد ہائی رائز عمارت کے آس پاس کا علاقہ مختصر طور پر سیل کر دیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے