نو مسلم داوؤد کم نے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کر دیا

اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داوؤد کم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کر دیا۔اس حوالے سے انھوں نے خوشی کے ساتھ اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی مسجس تعمر کرنے کی خواہش کی تکمیل کا آغاز ہوگیا ہے –
انسٹاگرام پر یوٹیوبر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مسجد کی تعمیر کے مختلف مراحل دکھائے ہیں اور ان ساتھیوں کا بھی تعارف کروایا جنہوں نے اس کی تعمیر کے دوران ان کی مدد کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ آخر کار میں کامیاب ہوگیا، آپ کے تعاون سے میں اللہ کا گھر بنانے کے قابل ہوا۔ انھوں نے اس ویڈیو میں آنے والی مشکلات کا تزکرہ بھی کیا اور کہا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ پریشان ہیں لیکن میں مسجد کی تعمیر کا خواب کبھی ترک نہیں کروں گا۔ شکریہ۔۔۔گلوکار و یوٹیوبر نے مزید لکھا کہ اگر میرے فالوورز میں سے کوئی میری کسی طرح سے مدد کرنا چاہتا ہے تو براہِ کرم میرے لئے رضاکارانہ طور پر مدد کرسکتا ہے۔انہوں نے اس حوالے انسٹاسٹوری بھی شیئر کی، جس میں مسجد کے افتتاح کے بعد انہوں نے دیگر نمازیوں کے ساتھ نماز کی ادائیگی کی۔
واضح رہے کہ داﺅد کم نے مسجد کی تعمیر کے لیے لوگوں کے عطیات کی مدد سے 1 لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین خریدی جس کے باعث سوشل میڈیا اور میڈیا پر ان کے حوالے سے مسجد کی تعمیر کے نام پر فراڈ کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔بعدازاں انہوں نے مسجد کی تعمیر کے لئے موصول ہونے والے تمام عطیات واپس کردیے، مسجد کے لئے خریدی گئی زمین بھی اس کے مالک کو واپس کردی اور اپنے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے متبادل راستہ تلاش کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ داوؤد کم کو باضابطہ طور پر کم کیون وو کے نام سے جبکہ پیشہ ورانہ طور پر جے کم کے نام سے جانا جاتا ہے -کم نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد انھوں نے بیت اللہ اور مسجد نبوی کی زیارت بھی کی –

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ

حج پر جانے والی 10 بزرگ خواتین کی مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات