آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کے لیے عدالت سے بہت بری خبر سامنے آئی ہے -نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں 51ملزموں کوپانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپراء نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے کورٹ روم میں سنایا گیا، جس میں گرفتار تمام 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملزموں کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔واضح رہے بانی پی ٹی آئی کو بھی اس مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا تھا، مقدمہ میں گرفتار 10 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے پولیس نے پاک فوج کے حوالے کیا تھا۔