نوکری کا جھانسہ دے کر معصوم لڑکیوں کو پھنسانے والے 2 شیطان صفت بھا ئی گرفتار

پولیس نے جمعہ کو دو مردوں کو مبینہ طور پر خواتین کو نامناسب ویڈیوز ریکارڈ کرانے پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد جو اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے آپس میں بھائی بتائے جا رہے ہیں ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کے بعد ان دونوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر ورغلاتے تھے۔ بعد میں، وہ انہیں دھمکاتے کہ ان کی نامناسب ویڈیوز ان کی بات نہ ماننے کی صورت میں وہ عوام میں شیئر کریں گے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیوز پر مشتمل موبائل فون، ویڈیوز، یو ایس بی اور دیگر آلات کو فرانزک تجزیہ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سیل سے بھی مدد کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

دریں اثناء کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

پاکستان میں دسمبر کے مہینے میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور میڈیا پر آن ائیر کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے پہلے ادا کارہ خوشبو پر بھی اسی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا الزام لگا تھا

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی