نون لیگ کے دورحکومت میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ رہنے والے سیاستدانوں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی رجسٹر کروانے کا اعلان کردیا -ساتھ ساتھ انھوں نے ان افراد کے نام بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کیے جو ان کی پارٹی مین شمولیت اختیار کررہے ہیں –
ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سردار مہتاب عباسی، زعیم قادری، جاوید عباسی اور ظفر مرزا جیسے سیاستدانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نامور لوگ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہوں گے، نئی پارٹی کی رجسٹریشن جمعرات کے روز تک کروا دی جائے گی۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ پارٹی فوری مقبول جماعت بن جائے گی تاہم انہیں یقین ہے کہ گزرتے دنوں کے ساتھ ان کی پارٹی کی مقبولیت میں نئے لوگوں کی شمولیت سے اضافہ ہوتا جائے گا کیونکہ وہ بھی اقتدار میں رہے ہیں اس لیے جانتے ہیں کہ پارٹی کی مارکیٹنگ کس طرح کرنی ہے۔