نون لیگ کو جھٹکا ؛سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل

آج نون لیگ کے لیے ایک انتہائی حیران کن اور ناقابل یقین خبر سامنے آئی جب نگران دور حکومت میں وزیراداخلہ کے طور پر کام کرنے والے سرفراز بگٹی نے نون لیگ کی بجائے پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا اعلان کیا -سب صحافیوں کو یقین تھا کہ سرفراز بگٹی نون لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے -مگر سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔جس کے بعد ان صحافیوں کی بات میں وزن نظر آنے لگا ہے جو کہہ رہے تھے کہ نواز شریف کو کوئی اب وزیراعظم بنانے کا رسک نہیں لینا چاہتا -ہاں شہباز شریف پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں مگر ان کی حکومت کی کارکردگی پر عوام اور ووٹر ان سے مایوس ہے –

پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکہ میرےلئے اعزاز کی بات ہے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے بلوچوں کو حقوق دیئے،آصف زرداری کی قیادت میں خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا،نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔پاکستان میں کون سا سیاست دان کس کوقت کیا اعلان کردے کوئی نہیں کہہ سکتا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی