نون لیگ لاہور سے خواجہ سعد رفیق کے علاوہ کوئی سیٹ نہیں جیتے گی؛ندیم افضل چن کی پیشن گوئی

افضل چن کی پیشن گوئی ندیم افضل چن کا شمار ان چند سیاست دانوں میں ہوتا ہے جن کی دیانت داری کی گواہی ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں -ان کی دوسری خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی غلط پالیسی پر سی ای سی کے اجلاس میں کھل کر تنقید بھی کرتے ہیں -وہ جب پی ٹی آئی میں تھے تو وہ تحریک انصاف کے غللط فیصلوں پر میڈیا میں آکر بھی تنقید کرجاتے تھے اس وقت وہ پیپلز پارٹی میں ہی اور بلاول کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں -آج انھوں نے ایک نیا بیان داغ کر مسلم لیگ نون کے لیے مشکلات پیدا کردیں –
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ لاہور سے صرف خواجہ سعد رفیق کی سیٹ ہی جیت سکے گی۔ ندیم افضل چن نےکہا کہ پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف لاہور میں مسلم لیگ (ن) کو واضح شکست دیں گے، انہوں نے پنجاب کی نگراں حکومت پر کڑی تنقید بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نگراں حکومت دراصل (ن) لیگ کی ہے جو لیگی پالیسیوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔

پروگرام کے دوران میزبان کے سوال پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھو زرداری نے بزرگ سیاستدانوں سے متعلق جو بیان دیا وہ بلکہ درست ہے، بزرگ سیاستدانوں کا رویہ بلاول بھٹو کے بیان کے مطابق ہی ہے۔یال رہے کہ بلاول بھٹو زداری نے بیان دیا ہے کہ بزرگ سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی بنا لیتے ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ان پر تنقید متوقع تو ہے مگر وہ ایسی باتوں کی بالکل پرواہ نہیں کرتے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی