نون لیگ اور آئی پی پی نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا -آئی پی پی اور نون لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجیسٹمنٹ پر مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے طے ہوگیا -اس پیش رفت کے بعد ملک میں عام انتخابات ہونے کی امید روشن ہوگئی – فیصلہ ہو گیا ہے کہ ن لیگ اور آئی پی پی کی کس حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی ۔ دونوں پارٹی کے رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی بنادی گئی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا تھا ۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے جب کہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جب کہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ایم این اے، اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جب کہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا۔ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔
نون لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر مشاورت مکمل
14
previous post