نون لیگی ایم پی اے افتخار احمد بھنگو کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ نون کو سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے اور دورسی جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت پر ان کے مشکل وقت کے ساتھی اب پارٹی سے ناراض ہوکر پارٹی سے دوری اختیار کررہے ہیں -آج شیخوپورہ ست تعلق رکھنے والے سابق ایم پی آے نے نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کے حمائیتی ازاد امدوار کی حمایت کا اعلان کردیا -ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی شیخوپورہ سے وکٹ گرا دی۔

نجی ٹی وی “ڈان نیوز” کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے افتخار احمد بھنگو نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو خیر بادکہہ دیا، انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، افتخار احمد نے پی ٹی آئی امیدوار ارشد محمود منڈیا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضمنی انتخابات میں حاجی افتحار بھنگو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو ئے تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حاجی افتخار بھنگو کو اس مرتبہ ٹکٹ جاری نہیں کیا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئے اور انہوں نے پارٹی ہی چھوڑ دی۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری