نوشہرہ: 8 سالہ معصوم بچی عوض نور قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نوشہرہ نے بچی سے زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے نامزد ملزم کو سزائے موت اس کے ساتھ 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ ملزم کے ساتھی کو 25 سال قید با مشقت کا حکم سنایا اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

ملزمان نے 18 جنوری 2020 کو نوشہرہ میں 8 سالہ بچی عرض نور کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا ،عدالتی فیصلہ کے بعد دونوں مجرمان کو سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا گیا

خیال رہے کہ 8 سالہ بچی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ قرآن پاک پڑھ کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں کھڑے 18 سالہ لڑکے نے اسے دکان سے  چیزیں دلانےکا لالچ دیکر ساتھ لے لیا جبکہ چھوٹی بہن کو واپس گھر بھیج دیا

  دیر تک گھر واپس نہ پہنچنے پر  اہلخانہ نے تلاش شروع کی تو ملزم  بھی ساتھ شریک ہو گیا اور انہیں غلط نشاندہی کرتا رہا کہ میں نےبچی کو یہاں دیکھا تھا ، بعد ازاں چھوٹی بچی نے گھر والوں کو بتا دیا کہ یہی وہ لڑکا ہے جس کے ساتھ میری بہن چیز لینے گئی تھی اور اس نے مجھے واپس گھر جانے کو کہا تھا  جس پر اہلخانہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ 

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا