نوجوان فنکاروں کے رویے کی وجہ سے فلم انڈسٹری چھوڑی ؛فہد مصطفیٰ

جیتو پاکستان سے نام بنانے والے فہد مصطفیی نے نئے فنکاروں کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر فلموں اور ڈراموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا –
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں دو بار سوچیں گے تو فہد مصطفی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے رہے ہیں کہ میں فلم کیوں نہیں کر رہا اور اس کی ایک وجہ بھی ہے۔

انہوں نے ماہرہ خان، مہوش حیات، اور ہمایوں سعید جیسے مشہور ستاروں کے ساتھ کام کرنے کے اپنے مثبت تجربات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان ستاروں کے ساتھ کام کرنا آسان ہے اور ان میں غصہ نہیں ہے۔

 

تاہم، فہد نے پاکستانی صنعت میں نوجوان صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ان کی اداکاری کی مہارت نہیں وہ بہت عجیب برتاؤ کرتے ہیں ان میں عدم برداشت ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “پاکستانی انڈسٹری میں نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اداکاراؤں کےساتھ ان کو مشکلات پیش نہیں آتی تھیں ان کا رویہ بہت دوستانہ تھا ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے تھے ہم ایک کمرے میں اکٹھے بیٹھتے تھے۔ لیکن اب آپ نئے لوگوں کے ساتھ آسانی سے بیٹھ کر ان سے بات نہیں کر سکتے۔”

فہد مصطفی ایک اداکار، میزبان اور پروڈیوسر کے طور پر کامیابیاں سمیٹتے رہے ہیں وہ جو کرتے ہیں ان کو خوب پزیرائی ملتی ہے ۔

ٹیلی ویژن ڈراموں کے بارے میں اپنے تحفظات کے باوجود، فہد پاکستانی انٹرٹینمنٹ میں وہ پسندیدہ ترین شخصیت ہیں، لوگ ان کے برجستہ جملوں اور نیچرل اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان پر بہت کم ہی تنقید سننے کو ملتی ہے اور یہی چیز انہیں دوسرے اداکاروں سے ممتاز کرتی ہے ۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس