نوجوان بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بھارت فلم انڈسٹری کی جواں سالہ بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کینسر کےباعث انتقال کر گئیں۔ 32 سالہ پونم پانڈے کے مینیجر پارول چاؤلہ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اداکارہ کو کچھ عرصہ قبل سروائیکل کینسر کے آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔

منیجر نے بتایا کہ ’پونم پانڈے کو کچھ روز قبل معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے اور یہ بیماری آخری اسٹیج میں تھی، ان کا انتقال اتر پردیش میں اپنے آبائی شہر میں ہوا ہے ۔
اداکارہ کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے، شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج کی صبح ہمارے لیے اداسی سے بھری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، جو بھی اس سے ملا وہ اس سے پیار کرتا تھا۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ غم کے اس گھڑی میں ہم آپ سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم اسے ہر اس چیز کیلئے یاد رکھیں گے جو اس نے شیئر کی ہیں۔ پونم پانڈے کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پونم پانڈے کو آخری بار کنگنا رناوت کے ریئلٹی شو لاک اپ میں دیکھا گیا تھا۔ جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں پیش ہوئی تھیں۔ انہیں بھارتی فلم نشہ اور لاک اپ میں کام کرنے کے بعد دنیا بھر میں شناخت ملی تھی –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس