مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے ،نواز شریف اب 11 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو لندن سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔ مریم نواز نواز شریف کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی آخری عشرے میں رمضان کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ جائیں گے،شریف برادران عمرہ ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
مسلم لیگ نون کے ووٹر بڑی شدت کے ساتھ اپنے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا انتظار کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے اس نئے فیصلے کے بعد میاں صاحب وطن لوٹتے ہیں یا نہیں – حکومت کی ایک سال کی ناقص کارکردگی کے بعد عوام اس حکومت سے سخت نالاں ہے اب نواز شریف کی وطن واپسی کے بغیر نون لیگ کا صوبائی الیکشن جیتنا ناممکن ہوگا -مگر اس وقت جو ڈاریکٹ تصادم نواز لیگ نے عدالت سے لے لیا ہے اس کا اثر نواز شریف کے فیصلوں پر پڑے گا کیونکہ اب انہیں باآسانی عدالتوں سے وہ ریلیف نہیں ملے گا جو ان کو ایک ماہ پہلے مل جاتا –>